ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 29کی بجائے23دسمبر کو ختم ہوسکتا پارلیمانی سیشن

29کی بجائے23دسمبر کو ختم ہوسکتا پارلیمانی سیشن

Wed, 21 Dec 2022 12:26:09    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس وقت سے پہلے ختم ہو سکتا ہے- خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ سیشن 23دسمبر کو ختم ہوسکتا ہے- یہ فیصلہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا، جو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے شیڈول کا انتظام کرتی ہے-7دسمبر سے شروع ہوئے سرمائی اجلاس کو29 دسمبر تک جاری رہنا تھا-دوسری طرف ملیکارجن کھرگے کے ’کتے والے‘بیان پر راجیہ سبھا میں کافی ہنگامہ ہوا- بی جے پی نے کھرگے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا- دوسری طرف کھرگے کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو کہا وہ ایوان کے باہر کہاہے، اس لئے اس بیان پرمعافی کا کوئی سوال ہی نہیں -ایم پی پیوش گوئل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کھرگے نے اتوار کو الور میں ایک نا زیبا تقریر کی- انہوں نے گندی زبان استعمال کی- کھرگے کو بی جے پی، پارلیمنٹ اور اس ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے- کانگریس صدر کھرگے نے اتوار کو راجستھان کے الور میں کہا تھا کہ ہم نے ملک کو آزادی دلائی اور اندرا اور راجیو گاندھی نے ملک کے اتحاد کے لئے اپنی جانیں قربان کیں -

ہماری پارٹی کے لیڈروں نے قربانیاں دیں، آپ نے کیا کیا؟ کیا آپ کے گھر میں کسی نے ملک کے لئے جان بھی دی ہے؟ خیال رہے کہ راجیہ سبھا کی کارروائی صبح 11 بجے شروع ہوئی- صرف 15 منٹ ہی گزرے تھے- بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے کھرگے سے معافی مانگنے کی اپیل کی- وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ آزادی کے بعد گاندھی جی نے کہا تھا کہ کانگریس کو تحلیل کر دیا جائے- کھرگے جی اس کی زندہ مثال ہیں اور ملک کو دکھا رہے ہیں کہ گاندھی جی نے جو کہا وہ سچ تھا اور وہ ایسے قومی صدر ہیں جو بولنا نہیں جانتے- جب تک وہ معافی نہیں مانگتے، انہیں یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے- دوسری طرف کھرگے نے کہاکہ میں نے راجستھان کے الور میں نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران جو کہا وہ ایوان کے باہر تھا- یہاں اس پر بحث کرنے کی ضرورت نہیں - میں اب بھی کہہ سکتا ہوں کہ آزادی کی جدوجہد میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا-نیز پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل آج بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی- اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پہنچے- اجلاس میں پارلیمنٹ میں جاری کارروائی پر تبادلہئ خیال کیا گیا-


Share: